Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ ایک فوجی اور ایک عسکریت پسند جاں بحق

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بدھ کی علی الصبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے کامرازی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گزشتہ رات دیر گئے سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود عسکریپت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

زخمی فوجی کو علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع 92 بیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا جس کی لاش بدھ کی صبح مسلح تصادم کی جگہ سے برآمد کی گئی۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس