Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ملک کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں مسلسل سینتالیس دن تک استحکام رہنے کے بعد اتوار کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو دارالحکومت دہلی میں پیٹرول چودہ پیسے کے اضافے کے ساتھ اسی روپے ستاون پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کے بعد پیٹرول قیمت کی سب سے اونچی سطح ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول بارہ پیسے کے اضافے کے ساتھ بالترتیب، بیاسی روپے سترہ پیسے، ستاسی روپے اکتس پیسے اور تراسی روپے پچھتر پیسے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا ۔

ٹیگس