ہندوستان میں کورونا نے تباہی مچا دی، 24 گھنٹے میں 70 ہزار مبتلا
Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تاہم ریکارڈ 63 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حوالے سے آج بروز ہفتہ بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 69 ہزار 878 نئے کیسز سامنے آنے سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 29 لاکھ 75 ہزار701 ہو گئی ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 945 لوگوں کی موت بھی ہوئی جس سے اموات کی کل تعداد 55 ہزار 794 ہو گئی ہے تاہم ہندوستان میں ایک روز میں ریکارڈ 63 ہزار 631 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 22 ہزار 577 ہو گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر بدستور ریاست مہاراشٹرا ہے۔