Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، دوسرے روز بھی 70 ہزار مبتلا

ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ- 19 کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریباً 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اسی عرصہ میں 57 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 69 ہزار 239 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار 940 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران57 ہزار 989 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 22 لاکھ 80 ہزار 566 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 74.89 فیصد ہوچکی ہے۔

تاہم یہ تشویش کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیوکیسز میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فعال کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 10،338 مریضوں کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 70 لاکھ 7 ہزار 668 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 912 اموات کے بعد مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 56 ہزار706 ہوگئی۔

اس عرصے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر بدستور ریاست مہاراشٹرا ہے۔

ٹیگس