Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پہلی بار ایک ہی دن میں 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

ہندوستان میں وائرس متاثرین کے نئے کیسز کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں چھ ہزار سے زائد کی کمی آئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 66 ہزار 550 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 4 ہزار585 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 60 ہزار975 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے فعال کیسز کی تعداد میں 6 ہزار423 مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار 324 ہوچکی ہے اور ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 848 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہزار 390 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر سے 8 لاکھ 16 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا۔ امریکا میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس