ہندوستان میں کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، 24 گھنٹے میں ایک ہزار ہلاک
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر ایک ہی دن میں 67 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے آج بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 67 ہزار151 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 34 ہزار 475 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 63 ہزار173 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 67 ہزار759 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 59 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 59 ہزار449 ہوگئی ہے۔