Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، 24 گھنٹے میں 76 ہزار مبتلا

ہندوستان میں پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 75 ہزار 760 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر33 لاکھ 10 ہزار 235 ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں یہ ریکارڈ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا بڑا اضافہ ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں 17 جولائی کو 76 ہزار 930 اور 25 جولائی کو 78 ہزار427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ہندوستان میں 22 اگست کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس دن 70 ہزار 488 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار13 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 45 لاکھ 23 ہزار 772 ہوگئی ہے۔ صحت مند ہونے والے افراد سے زیادہ انفیکشن کے نئے کیسوں کی وجہ سے 18724 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 725991 ہوگئی ہے  جبکہ کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1023 افراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار 472 ہو گئی ہے۔

ٹیگس