ہند چین سرحد پر پھر کشیدگی
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافے کی خبر ہے۔
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق مشرقی لداخ سیکٹر پر ہندوستان اور چین کے درمیان ایک بار پھر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی ذرائع نے چینی فوجیوں پر سرحد پر صورتحال تبدیل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔
ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ طے پایا تھا کہ مشرقی لداخ سیکٹر پر کشیدگی سے بچنے کے لئے فوجوں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی لیکن چینی فوجیوں نے اس کی خلاف ورزی کی کوشش کی جس کا ہندوستانی فوجیوں نے جواب دیا۔
ابھی ہندوستان کے اس الزام پر چین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرقی لداخ سیکٹر پر ہندوستان اور چین کے درمیان تین ماہ سے کشیدگی غیر معمولی کشیدگی برقرار ہے۔