Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک لاکھ افراد صحت یاب

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 ہزار افراد مبتلا ہوئے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 75 ہزار 83 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 62 ہزار 663 ہو گئی۔

اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ ایک ہزار 468 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 لاکھ 97 ہزار867 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار 53 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 88 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

6 اپریل تک جانچ کی تعداد 10 ہزار تھی۔ اس کے بعد جیسے ہی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا نمونوں کی جانچ میں بھی تیزی آئی۔ 7 جولائی کو نمونوں کی جانچ کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی اور اس کے بعد ٹیسٹنگ میں تیزی آئی اور 17 ستمبر 2020 کو یہ تعداد 6 کروڑ ہو گئی۔

ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے چلائی جانے والی مہم میں 21 ستمبر کو ملک میں مجموعی طور پر ساڑھے چھ کروڑ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ہندوستانی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے آج منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 21 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے نو لاکھ 33 ہزار 185 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ٹیگس