Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری، مرکزی وزیر بھی ہلاک

ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری ہے اور مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سوریش انگڑی بھی کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ہندوستانی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 65 سالہ حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر مملکت برائے ریلوے سوریش  انگڑی نئی دہلی کے اسپتال میں کل دم توڑ گئے۔ مرکزی وزیر میں دو ہفتے قبل کورونا کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔

سوریش  انگڑی کے انتقال پر ہندوستان کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں مون سون سیشن کا آغاز 11 ستمبر کو ہوا تھا جس کے لیے تمام ارکان اسمبلی اور اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور 30 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سوریش  انگڑی بھی شامل تھے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ہر روز بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے86 ہزار508 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد57 لاکھ 32 ہزار519 ہوگئی ہے۔

اس دوران87 ہزار374 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کرونا سے نجات پانے والوں کی تعداد46 لاکھ 74 ہزار988 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس موزی وائرس سے ایک ہزار 129 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہزار149 ہو گئی ہے جس کے باعث ہندوستان دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

ٹیگس