Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید ایک ہزار 89 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا سے مزید ایک ہزار 89 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی آج ہفتہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ہر روز بڑی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے85 ہزار362 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد59 لاکھ 3 ہزار932 ہوگئی ہے۔

اس دوران93 ہزار420 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد48 لاکھ 49 ہزار584 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس موزی وائرس سے ایک ہزار 89 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہزار379 ہو گئی ہے جس کے باعث ہندوستان دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

ہندوستان میں کورونا نمونوں کی جانچ کی رفتار میں تیزی لائے جانے سے گذشتہ 9 دنوں میں عالمی وباکووڈ 19 کے ایک کروڑ ٹیسٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 41 ہزار 535 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور مجموعی تعداد 7 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار 975 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ٹیگس