ہندوستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا
Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں کئی ہفتوں بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے نیچے آ گئی ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے آج منگل کے روزمرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 776 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر96 ہزار318 ہوگئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 ہزار877 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ ایک ہزار 398 ہوگئی ہے۔
جان لیوا کورونا کے 70 ہزار 589 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر61 لاکھ 45 ہزار 292 ہوگئی ہے ۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
ہندوستان میں سرگرم کیسز کی شرح 15.42 فیصد ، اموات کی شرح 1.57 فیصد جبکہ وبا سےشفایابی کی شرح 83.01 فیصد ہوگئی ہے۔