ہندوستان میں کورونا ہی کورونا، ایک دن میں1181 ہلاکتیں
ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا نے زور پکڑ لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1181 افراد ہلاک ہوئے۔
ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86 ہزار 821 نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار584 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 ہزار 376 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 73 ہزار 201 ہوگئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا کے ایک ہزار181 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 98 ہزار 678 ہوگئی ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
در ایں اثنا دنیا میں عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ مہم میں 30 ستمبر کو 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا اور کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ ہو گئے۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ہندوستان میں ایک دن میں 14 لاکھ سے زیادہ سیمپل ٹیسٹ کیا گیا۔
قبل ازیں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں دن بہ دن زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کی مہم میں 24 ستمبر کو ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔