Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ کا دورہ ہندوستان

افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے جمعرات کو دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل اور طالبان گروہ کے ساتھ افغان حکومت کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اس ملاقات میں افغانستان میں امن کے عمل اور تعمیراتی منصوبے میں ہندوستان کے کردار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ چھے اکتوبر کو سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے پہلے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرچکے تھے۔ ان کا یہ دورہ، افغانستان میں امن کے عمل میں علاقائی ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کے پروگرام کے تحت انجام پایا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نئی دہلی جانے سے پہلے اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

 

ٹیگس