Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے افغان گروہوں کی قیادت میں قیام امن کی حمایت کردی

حکومت ہندوستان نے افغان گروہوں کی قیادت میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان گروہوں کی قیادت میں انجام پانے والی امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کا مطلب پورے خطے میں پائیدار امن کی برقراری ہے ۔

اس ملاقات میں افغانستان کی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک سنہری موقع فراہم ہوا ہے جس سے استفادہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن علاقے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے ہندوستان کے موقف کی قدردانی بھی کی ۔

افغانستان کی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ہندوستان کی دعوت پر اس ملک کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں ۔ ان کے اس دورے کا مقصد افغان امن عمل میں علاقائی اتفاق رائے قائم کرنا ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈو وال سے ملاقاتوں میں بین الافغان مذاکرات کی وضاحت کی اور نئی دہلی سے امن کے عمل کی حمایت کی اپیل کی ۔

 

ٹیگس