Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی

ہندوستان کی مرکزی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے متعلق اسٹارس پروجیکٹ کو منظوری دے دی۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی ۔

انھوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے اسٹارس پروجیکٹ پر پانچ ہزار سات سو اٹھارہ کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ عالمی بینک نے اس پروجیکٹ میں پچاس کروڑ روپے کی اعانت کا وعدہ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فی الحال چھے ریاستوں، ہماچل پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کیرالا اور اوڈیشہ کو اس پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
پرکاش جاوڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پانچ سو بیس کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس