ہندوستان: کورونا سے مزید 680 ہلاکتیں، 82 ہزار صحت یاب
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 ہزار 514 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 لاکھ 83 ہزار441 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 67 ہزار 708 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 73 لاکھ 7 ہزار 97 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 680 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 266 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب انسداد کورونا مہم کے تحت جانچ پر زور دیا جا رہا ہے اور 9 اکتوبر کو ٹیسٹ کی مجموعی تعداد ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد ہو چکی ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا جانچ کی شرح 62 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
ہفتے کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 64 ہزار 18 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 698 ہو گئی۔
ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے متاثرین کا پتہ لگانے کی مہم میں 14 اکتوبر کو فی 10 لاکھ میں یہ ٹیسٹ 66000 کی تعداد کو عبور کرگئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزانہ نئے معاملات میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔