Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں: ہندوستان

ہندوستان کے وزیر دفاع نے چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں کمی خواہش ظاہر کی ہے ۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندوستانی فوج کے تینتیسویں کور ہیڈکواٹر کے معائنے کے موقع پر کہا کہ اس وقت ہندوستان اور چین کی سرحد پر جو کشیدگی پائی جاتی ہے، اس کا خاتمہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن بعض اوقات سرحدوں پر ایسی ناپاک حرکتیں بھی ہوجاتی ہیں جن کا جواب ضروری ہوتا ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد امن ہے لیکن اسی کے ساتھ ہم یقین دلاتے ہیں کہ فوج ملک کی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضےمیں نہیں جانے دے گی۔

ٹیگس