Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب المجاہدین کا چیف آپریشنل کمانڈر ایک تصادم میں مارا گیا۔

سری نگر سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ میں اتوار کو ہونے والے ایک تصادم میں حزب المجاہدین کا چیف آپریشنل کمانڈر سیف اللہ میر عرف ڈاکٹر سیف کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس آپریشن میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

کشمیر زون کے آئی جی پولیس وجے کمار نے مسلح تصادم کی جگہ پر صحافیوں سے گفتگو میں اس آپریشن کو ہندوستانی سیکورٹی فورس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر سیف اللہ میر کی یہاں آنے کی خبر سنیچر کی رات پولیس کو دستیاب ہوئی جس کے بعد پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ سیف اللہ میر کو گزشتہ مئی میں ریاض نائیکو کے مارے جانے کے بعد حزب المجاہدین کا چیف آپریشنل کمانڈر بنایا گیا تھا۔

ٹیگس