Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی بڑھتی آبادی اور پانی کا بحران

ہندوستان میں بڑھتی آبادی کے ساتھ پانی کی قلت ایک بحرانی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پانی کے خرچ میں اضافے سے اس ملک کو مستقبل میں پینے کے پانی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ہندوستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں پینے کے پانی کے بحران کا سامنا ہے۔  دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ ہندوستان میں آباد ہے تاہم دنیا کے میٹھے پانی کا صرف چار فیصد اس کے حصے میں آتا ہے۔

تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے تقریبا چھے سو ملین افراد کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہاں تک کہ ہر سال دولاکھ افراد پانی تک رسائی نہ ہونے کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ہندوستان کی آبادی ایک ارب چھتیس کروڑ ترپن لاکھ اسی ہزار ہو چکی ہے اور اس طرح یہ ملک چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور ممبئی ہندوستان کا سب سے بڑی آبادی والا شہر ہے جس کی آبادی ایک کروڑ ستائیس لاکھ کے قریب ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دنیا کے تقریبا ایک ارب آٹھ سو کروڑ افراد کو پینے کا پانی اور طبی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

ٹیگس