Dec ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • کسانوں کو نظرانداز کر کے گرودوارا جانے پر وزیر اعظم مودی کو تنقید کا سامنا

ہندوستان میں جاری کسانوں کے دھرنوں اور مظاہروں کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں واقع گرودوارا رکاب گنج پہنچ گئے۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر کسان زراعت سے متعلق تین نئے قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ تین ہفتوں سے زیادہ وقت سے دھرنے پر بیھٹے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مظاہرین سے ملنے کے بجائے اتوار کو اچانک دہلی میں گرودوارا رکاب گنج میں متّھا ٹیکنے پہنچ گئے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی اور کئی تصویریں بھی شیئر کیں۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت پر الزام ہے کہ وہ کسانوں کے مفاد کے بجائے کچھ بڑے سرمایہ داروں کی حمایت کر رہی ہے۔

ٹوئٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اقدام کو کسانوں کے ساتھ دھوکا دھڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک ٹوئیٹر ہینڈل سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا مودی جی سندھو بارڈر کا دورہ نہیں کر سکتے جہاں ان کے قانون کے باعث بائیس کسانوں کی جان جا چکی ہے۔

ٹیگس