Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کسانوں کی تحریک جاری

ہندوستان میں کسانوں کی تحریک اور اسی طرح کسانوں اور حکومت کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان میں زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف اور فصلوں کی کم از کم سہارا قیمت کو قانونی درجہ دینے کے مطالبہ کے تعلق کسانوں کی تحریک پیر کو 40 ویں دن  میں داخل ہو گئی ہے۔

دہلی کی سرحد پر کل کسان تنظیموں نے بارش کے باوجود بھی مظاہرہ کیا اور مطالبات پورا ہونے تک تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

کسان تنظیموں اورحکومت کے درمیان اگلے دور کے مذاکرات آج ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل بھی مذاکرات کے کئی دور ہوئے جن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ٹیگس