Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • کرگل میں ایام فاطمی کی اختتامی مجالس

خاتون جنت سلام اللہ علیھا کی سیرت موثر اور نتیجہ خیز راہ ہے: آغاحسن

کشمیر عظمی آن لائن کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کے تحت وادی کے طول و عرض میں ایام فاطمیہ کی اختتامی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد مرکزی امام باڑہ بڈگام، چھترگام، پونچھ گنڈ، یاگی پورہ ماگام، سونہ پاہ اور اندرکوٹ میں ہوا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جس میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کے فضائل اور سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ۔

آغا حسن نے بنت رسول (ص) جناب سیدہؑ کی شان و منزلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مباہلہ کا واقعہ خاتون جنتؑ کی عظمت کا ایسا ایمان افروز مظاہرہ ہے جس کے آگے نجران کے اکابرین نے بلا جھجک سر نگونی اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زہراؑ نے اپنی مختصر ترین زندگی میں عشق عرفان الٰہی، زہد و تقویٰ اور تحفظ حق و انسانیت کے ایسے عنوان رقم کئے جو رہتی دنیا تک مشعل راہ بنے رہيں گے۔

 

ٹیگس