Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ایک فوجی دستے پر فائرنگ، تین زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک سیکورٹی دستے پر حملے میں کم سے کم تین افراد زخمی ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ حملہ بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے شمسی پورہ میں ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی دستہ شمسی پورہ سے گزر رہا تھا کہ مسلح علیحدگی پسندوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔
اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
آخری اطلاع ملنے تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

ٹیگس