کشمیرمیں تصادم، 3 عسکریت پسند جاں بحق 2 گرفتار
Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین خونریز جھڑپ ہوئی ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں 3 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے للہار میں ایک مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند زخمی ہوا جبکہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ہفتے کی صبح ایک ٹوئٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ دونوں عسکریت پسندوں نے دو اے کے 47 رائفلز سمیت سینئر پولیس و سکیورٹی افسران کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔