Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان تباہی کے دہانے پر پہونچ چکا ہے: راہل گاندھی

کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہندوستان اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت ہندوستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، سرحدوں پر چینی افواج کی جارحارنہ کارروائیوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے۔

راہل گاندھی نے بجٹ کو ایک فیصد سرمایہ داروں کے فائدے میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو کسانوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایک فیصد کے مفاد کے بجائے پورے ملک کے مفاد کا تحفظ کرنا چاہئے۔

ٹیگس