Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان - انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ، ہندوستان کو جیتنے کے لئے ۳۲۱ رن کی ضرورت

چنئی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھلیے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کے اختتام پر پانچ سو اٹھہتر رن بنائے۔

انگلستان کی جانب سے جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری مکمل کی۔ انہوں نے دو سو اٹھارہ رن بنائے تاہم شہباز ندیم کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوکر انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ اور روی چندرن اشون نے تین تین جبکہ شرما اور شبہاز ندیم نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ بعد ازاں ہندوستان کی ٹیم نے شدید دباؤ میں انگلینڈ کے پانچ سو اٹھہتر رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا۔

ہندوستان کے اوپنر انگلینڈ کے باولروں کی جارحانہ باولنگ کے مقابلہ نہ کر سکے اور روہت شرما صرف چھے رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شبھمن گل نے انتیس کے اسکور پر پویلین کا رخ کیا۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ہندوستان کی ٹیم نے چھے وکٹ کے نقصان پر دو سو ستاون رن بنائے تھے اور اس کو میچ جیتنے کے لئے تین سو اکیس رن کی ضرورت ہے۔

ٹیگس