Feb ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ پر ہندوستان کی فتح

ہندوستان نے منگل کے روز انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن تین سو سترہ رنوں کے بھاری فرق سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی اور اس طرح اس نے چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک ایک سے برابر کر لی۔

ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ کے اختتام پر انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے مجموعی طور پر چار سو بیاسی رن کا ناممکن ہدف رکھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں کھیل کے چوتھے روز تین وکٹ کے نقصان پر ترپن رن سے آگے کھیلتے ہوئے صرف ایک سو چونسٹھ رن بنائے اور اس طرح انگلینڈ ہندوستان کے مقابلے میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین سو سترہ رن کے بڑے فاصلے سے ہار گیا۔
کھیل کی خاص بات ہندوستان کے اسپین بولر روی چندرن اشون کی، پہلی اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگ میں شاندار سنچری رہی جنھوں نے ایک سو چھے رن بنائے جس کی بدولت ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگ میں دو سو چھیاسی رن بنائے اور انگلینڈ کے سامنے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جیت کے لئے چار سو بیاسی رن کا بڑا ہدف رکھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک اپنے تین وکٹ صرف ترپن رن پر گنوا دیئے اور چوتھے دن پوری ٹیم ایک سو چونسٹھ کے مجموعی اسکور پر سمٹ گئی۔
کھیل کے اختتام پر روی چندرن اشون کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ٹیگس