Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے 104 افراد جاں بحق

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے13 ہزار742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 14 ہزار37 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 26 ہزار 702 ہوگئی ۔  جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 104 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 567 ہوگئی ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.33 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

 

ٹیگس