Feb ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ہندوستان میں 3 دن سے کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، جبکہ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 ہزار488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو16 ہزار738 اور 26 فروری کو16 ہزار577 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار771 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ہندوستان میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.14 فیصد، ایکٹیو کیسزکی شرح 1.44 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

دریں اثنا  ہندوستان میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

ٹیگس