Mar ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے ایک کروڑ 11لاکھ متاثر، مودی کو لگی کورونا ویکسین

ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی ۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی تاہم چار دن بعد اس ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار510 کیسز کی رپورٹ ہوئی حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ہندوستان میں کورونا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کی خوراک لی ۔

نریندر مودی آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے جہاں انہیں بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کوویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ۔

واضح رہے کہ آج سے ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکے لگائے گئے تھے ۔

 

ٹیگس