Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کل مکمل ہڑتال ہو گی: راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے کسانوں سے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسی کے اہلکار اگر ڈرانے کی کوشش کریں تو انھیں یرغمال بنالیں۔

ہندوستانی کسانوں کی تحریک کے رہنما راکیش ٹکیت نے مہم چوبیسی کے چتوبرے پر منعقدہ کسان مزدور ایکتا مہا پنچایت میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے خیرخواہ لیڈروں کو اکیلا سمجھنے کی سرکار غلطی نہ کرے ۔ ان کے ساتھ کسان اور عوام کھڑے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو ہندوستان میں مکمل  ہڑتال ہو گی جس میں ریل اور سڑک کے تمام راستوں کو جام کردیا جائیگا۔

راکیش ٹکیت نے کسانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ایجنسی کسانوں کو ڈرانے کی کوشش کرے تو ان کے افسران اور ملازمین کو یرغمال بنا لیں ۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو مزدور بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے 26 جنوری کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک  پائپ پر مذہبی جھنڈہ لگا دیا تو کیا گناہ کردیا ۔ لال قلعہ تو سرکار پہلے ہی بیچ چکی ہے ۔

واضح رہے کہ کسانوں کی متعدد تنظیمیں گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کررہی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ مرکز کے ذریعہ پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کو واپس لیا جائے ۔

ٹیگس