Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاستوں مغربی بنگال اورآسام میں ووٹنگ کا عمل جاری

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے آج صبح ووٹنگ شروع ہوگئی جس میں کئی اہم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔

ہندوستان کی ان دو ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1.54 کروڑ سے زیادہ ہے ۔ مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ میں 30 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ، جن میں سے زیادہ تر سیٹیں نکسل متاثرہ رہے جنگل محل علاقہ میں آتی ہیں ۔ ایسے میں سب کی نگاہیں اس علاقہ میں ہونے والی ووٹنگ پر مرکوز ہیں ۔ وہیں آسام میں پہلے مرحلہ میں وزیر اعلی سربانند سونووال ، اسمبلی اسپیکر ہیریندرناتھ گواسمی اور آسام کی ریاستی کانگریس یونٹ کے صدر ریپون بوری کی قسمت کا فیصلہ بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ برسراقتدار بی جے پی اور آسام گن پریشد کے کئی وزرا کی بھی قسمت پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے ساتھ ای وی یم میں قید ہوجائے گا ۔

آسام کی 126 رکنی اسمبلی کی 47 سیٹوں پر پہلے مرحلہ میں ووٹنگ ہورہی ہے ۔ آسام میں تین مراحلہ میں ووٹنگ ہوگی ۔ پہلے مرحلہ میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ جبکہ دوسرے مرحلہ میں یکم اپریل اور تیسرے مرحلہ میں چھ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ا

ووٹنگ صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک ہوگی ۔ کورونا ضوابط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے ۔

ٹیگس