Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  •  محبوبہ مفتی کا مطالبہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ایک بارپھر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی پارٹی کا ایجنڈا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی بات ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت بھی ضروری ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ کشمیر سے ہی ہوکے گزرتا ہے۔انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ وہ کشمیری عوام میں چھائی ہوئی مایوسی کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے آئین کی دفعہ تین سو ستر کی بحالی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گی۔

محبوبہ مفتی نے اپنے اوپر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ای ڈی اور نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ادارے  مرکزی حکومت کے طوطے ہیں جو وہ  چاہتی ہے وہی بولتے ہیں ۔

ٹیگس