Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کورونا میں مزید 90 ہزار افراد مبتلا

ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ہفتہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے مزید 89 ہزار129 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 260 ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران44 ہزار202 مریض صحت مند ہوئے اسی عرصے کے دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ 64 ہزار110ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر55 ہزار379 ہوگئی ہے۔

ٹیگس