Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • ماؤ نواز کے حملے درجنوں ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورس اور ماؤنواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے درمیان خونریز تصادم میں مرنے والے ہندوستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے-

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکورٹی فورس اور ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے درمیان خونریز تصادم میں جہاں چوبیس سیکورٹی اہلکار مارے گئے وہیں متعدد لاپتہ اور اکتیس دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں-

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک چوبیس سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک اور اکتیس کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ریاستی صدر مقام رائے پور منتقل کردیا گیا ہے زخمی جوانوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں نکسلائٹ چھاپہ مار بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کی لاشیں چھاپہ ماروں کے ہی قبضے میں ہیں - یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب جنگل میں پہاڑیوں سے گھرے ہوئےعلاقے میں سیکڑوں مسلح ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے سیکورٹی فورس کی ایک مشترکہ گشتی ٹیم پر حملہ کردیا -

بتایا جاتا ہے کہ مسلح چھاپہ مار پہاڑی سے سیکورٹی فورس پر حملہ کررہے تھے - خونریز جھڑپ کے مقام پر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے-

ٹیگس