Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے تباہی جاری ایک دن میں 3300 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے تباہی جاری ہے اور ایک دن میں ریکارڈ 3لاکھ 62 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 3 ہزار 330 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کئی شہروں میں آکسیجن کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ تاہم راحت کی بات یہ رہی کہ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی اور 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس دوران ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کئی لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد اب تک اس ملک میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 62 ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2 لاکھ 61 ہزار162 مریض صحت یاب  ہوئے اور اس طرح اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

ہندوستان میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے ۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کورونا کےایکٹو کیسز میں سرفہرست ہے ۔

 

ٹیگس