May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا زور مزید3 لاکھ 70 ہزارافراد مبتلا

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے اور اس سے اس ملک میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

کورونا نے ہندوستان میں تباہی مچادی ایک روز میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 3 ہزار 422 ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔

ہندوستان میں کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، دارالحکومت دہلی میں صورت حال سنگین ہے، کئی علاقوں میں لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ہندوستان کے نظام صحت پر شدید دباؤ ہے،کورونا مریضوں کیلئے مختص ہسپتال اور طبی عملہ کم پڑ چکا ہے۔

اپوزیشن نے ملک بھر میں مفت ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس