ہندوستان میں کورونا سے مزید 4194 افراد ہلاک
ہندوستان میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4194 افراد ہلاک ہوئے اس طرح اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار525 ہوگئی ہے۔
آج ہفتہ کی صبح ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار299 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 62 لاکھ 89 ہزار 290 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3 لاکھ 57 ہزار 630 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ۔ جبکہ مزید 4194 افراد ہلاک ہوئے اس طرح اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار525 ہوگئی ہے۔
ہندوستان میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 11.12 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 58 ہزار 895 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی اس طرح اب تک 19 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار 819 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔