May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اب کورونا کے ساتھ ساتھ بلیک فنگس کا قہر بھی شروع

ہندوستان میں کورونا کے قہر کے ساتھ ہی بلیک فنگس نے بھی وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق کورونا کے ساتھ بلیک فنگس نے بھی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان کے علاج معالجے کے مراکز اور اسپتالوں کو اس وبا سے نمٹنے میں بھی ضروری دواؤں کی قلت کا سامنا ہے ۔
اس درمیان حزب اختلاف کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتے کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وبا سے متاثرین کے علاج کا معقول انتظام کیا جائے ۔
انھوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بلیک فنگس سے نمٹنے کی ادویات کی قلت ہے جس کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سمت میں فوری طور پر ضروری اقدامات کرے اور لوگوں کو راحت پہنچائے۔
اسی کے ساتھ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی بلیک فنگس کے تعلق سے ہندوستان کی مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بلیک فنگس صرف ہندوستان میں پھیل رہا ہے اور اس کی وجہ حکومت کی بد انتظامی ہے۔

ٹیگس