May ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے مزید 3511 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا تاہم اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کی آج منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 96 ہزار427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اس طرح کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 48 ہزار 874 ہوگئی  جبکہ 3 ہزار511 مریض ہلاک ہوگئے اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 231 ہو گئی ہے۔ تاہم اس ملک میں کورونا کو شکست دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اورعرصے کے دوران 3 لاکھ 26 ہزار 850 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب افراد کی مجموعی تعداد2 کروڑ 40 لاکھ 54 ہزار861 اوراس کی شرح 89.26 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

عالمی وبا کیوجہ سے ہندوستان کے ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور کورونا کے مریضوں کے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اورلوگ اپنے پیاروں کا علاج اپنی مدد آپ کے تحت گھروں ہی میں کر رہے ہیں۔

ٹیگس