ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی کے اشارے
ہندوستان میں کورونا انفکشن کے یومیہ نئے کیسزکے مقابلے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹیو کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں اور اس کی شرح کم ہوکر 6.2 فیصد رہ گئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 34 ہزار154 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی ۔ اس دوران 2 لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحتیاب ہوئے جس سے اس ملک میں اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 80 ہزار 232 کم ہوکر 17 لاکھ 13 ہزار 413 رہ گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2887 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 37 ہزار 989 ہوگئی۔
اس دوران بدھ کے روز 24 لاکھ 26 ہزار 265 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گے اس طرح اس ملک میں اب تک 22 کروڑ 10 لاکھ 43 ہزار 693 افراد کو ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں ۔