Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے مزید 3380 افراد ہلاک

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ری کوری کی شرح 93.38 فیصد ہوگئی ہے ۔

آج ہفتہ کی صبح ہندوستان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار769 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند بھی ہوئے جس کے ساتھ اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3380 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 82 ہوگئی جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔

اس دوران جمعہ کو 36 لاکھ 50 ہزار 80 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اس طرح ہندوستان میں اب تک 22 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار317 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ٹیگس