Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

ہندوستان میں بدھ کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں بدھ کو اکیسویں بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پچیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ دہلی میں بدھ کو پیٹرول پچانوے روپے چھپن پیسے اور ڈیزل چھیاسی روپے سینتالیس پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ممبئی میں پیٹرول چوبیس پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو ایک روپے چھہتر پیسے فی لیٹر اور ڈیزل ستائیس پیسے کے اضافے کے ساتھ ترانوے روپے پچاسی پیسے فی لیٹر، چنئی میں پیٹرول تئیس پیسے کے اضافے کے ساتھ چھیانوے روپے چورانوے پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پندرہ پیسے کے اضافے کے ساتھ اکیانوے روپے پندرہ پیسے فی لیٹر اور کولکتہ میں پیٹرول چوبیس پیسے کے اضافے کے ساتھ پچانوے روپے باون پیسے اور ڈیزل پچیس پیسے کے اضافے کے ساتھ نواسی روپے بتیس پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چار مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اکیس بار اضافہ کیا گیا جبکہ سولہ دن قیمتیں اپنی جگہ برقرار رہیں۔

ٹیگس