Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

ہندوستان میں جمعے کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں جمعے کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جمعے کو پہلی بار ممبئی میں پیٹرول کی قیمت ایک سو دو روپے اور ڈیزل کی قمیمت چورانوے روپے فی لیٹر کی حد سے عبور کر گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک اور بڑے میٹرو شہر چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمت پہلی بار ستانوے روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ۔
ہندوستان کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں بھی پیٹرول انتس پیسے کے اضافے کے ساتھ پچانوے روپے پچاسی پیسے اور ڈیزل اٹھائیس پیسے کے اضافے کے ساتھ چھیاسی روپے پچھتر پیسے فی لیٹر فروخت ہوا ۔
کولکتہ میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اٹھائیس اٹھائیس پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور پیٹرول پچانوے روپے اسّی پیسے فی لیٹر اور ڈیزل نواسی روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ چار مئی سے بائیس دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ سترہ دن قیمتیں بڑھی ہوئی سطح پر باقی رہیں ۔

ٹیگس