Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • گپکار الائنس میں شامل پارٹیوں کے رہنما دہلی پہنچ گئے

وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی طلب کردہ جموں و کشمیر کی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے لئے، گپکار الائنس میں شامل پارٹیوں کے رہنما دہلی پہنچ گئے ہیں۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر کی کل جماعتی کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہند نواز جماعتوں کے اتحاد گپکار الائنس کے رہنما کانفرنس میں شرکت کے لئے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ الائنس نے دو دن قبل سرینگر میں ایک میٹنگ میں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔

گپکار الائنس میں شامل نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی ٹی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور دیگر رہنماؤں کے دہلی پہنچ جانے کی اطلاع ہے۔ اسی کے ساتھ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی آزادی وزیر اعظم کی طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

گپکار الائنس کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجلاس میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

اطلاع ہے کہ کل اس کانفرنس میں ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنٹر منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور دیگر اعلی رتبہ افسران شرکت کریں گے۔

ٹیگس