Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں خونریز جھڑپیں

کشمیر میں بدھ کے روز سے اب تک 4 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے علاقے پلوامہ میں کل رات سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔ اس تصادم میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔

اس سے پہلے کشمیر زون پولیس نے بتایا تھا کہ پلوامہ میں واقع حاجن راج پورہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے ۔

اطلاع کے مطابق، موقع پر چار عسکریت پسندوں کے ہونے کی اطلاع ہے۔ انکاونٹر میں فوج، پلوامہ پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار شامل ہیں۔

 اس سے پہلے بدھ کے روز کلگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 3عسکریت پسند جاں بحق ہوئے تھے۔ ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی  بھی زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس