ہندوستان میں کورونا سے مزید 553 افراد ہلاک
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں پیر کو 45 لاکھ 82 ہزار 246 افراد کو ٹیکے لگائے گئے اس طرح اب تک اس ملک میں 35 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار703 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 6 لاکھ 19 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ اس دوران 51 ہزار 864 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 294 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ میں 553 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 281 ہوگئی ہے۔