Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • مہنگائی اور بد عنوانی کے معاملات پر اپوزیشن نے مودی حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لیا

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے مہنگائی اور رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں مبینہ گھپلے پر ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر شدید حملے کئے۔

ہندوستانی خبر رساں ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر سخت ترین حملے کئے۔
انھوں نے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں گھپلے، روز افزوں مہنگائی اور سرکاری کمپنیوں کی فروخت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن اقدامات، بقول ان کے مودی حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے ایندھن اور خوردنی تیلوں کی قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ اب یہ چیزیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔

راہل گاندھی نے اسی کے ساتھ حکومت کی نجکاری کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجکاری کو فروغ دے کر اپنے دوستوں کو فائدہ پہچانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس سے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں گھپلے کے معاملے میں بھی بی جے پی حکومت اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اسی کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ دوستوں والا رافیل، ٹیکس وصولی، مہنگا تیل، پبلک سیکٹر اور انڈر ٹیکنگ، پبلک سیکٹر بینک کی اندھی سیل، سوال کریں تو جیل ہے!

 

ٹیگس