Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ممبئی میں شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ

ممبئی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائینڈنگ میں کم سے کم پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں-

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی کے متعدد علاقوں خاص طور پر چیمبوراور وکرولی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم سے کم پچیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد دیگر پھنسے ہوئےہیں -

مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مکان منہدم ہونے کا پہلا واقعہ چیمبور میں پیش آیا۔

این ڈی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی امدادی ٹیم کے موقع پر پہنچنے سے قبل بی ایم سی اہلکاروں نے ملبے سے دس لاشیں نکال لی تھیں جبکہ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ایک خاتون کی لاش ملبے سے باہر نکالی-

ممبئی کے ایک اورعلاقے وکرولی میں بھی ایک عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے -

بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی صبح وکرولی میں ایک عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں - شدید بارش کے باعث جگہ جگہ پانی بھر گیا ہے اور لوکل ٹرینوں کی آمدو رفت بھی معطل ہے-

 

ٹیگس